چین میں دنیا کی تیز رفتار ٹرین آپریشنل ہوگئی

215

 

چین میں دنیا کی سب سے بڑی تیز رفتار ٹرین نے کام شروع کر دیا ہے ،اس ریل کے ذریعے ملک کے ترقیافتہ مشرقی ساحلی علاقے کو کم ترقی یافتہ جنوب مغربی علاقوں سے ملادیا گیا ہے۔

شنگھائی کن منگ ریلوے لائن 2252کلومیٹر طویل ہے اور یہ پانچ صوبوں زی جیانگ ، جیانگ زی ، ہونان گاؤ زو اور ینان سے گزرتی ہوئی منزل مقصود تک پہنچے گی ، اس سے شنگھائی سے کن منگ کے درمیان 34گھنٹے سے کم ہو کر 11گھنٹے رہ جائے گا ۔

چائنا ریلوے کارپوریشن کے مطابق ٹرین کی زیادہ سے زیادہ رفتار 330کلومیٹر فی گھنٹہ ہے،یہ ریلوے لائن چین کی سب سے طویل ریلوے لائن ہے جو شمال سے جنوب کی طرف 2298کلومیٹر بیجنگ ،گینگ زو لائن کہلاتی ہے ، یہ ریلوے لائن 2012ء میں آپریشنل ہوئی تھی ، چین نے تیز رفتار ریل پٹڑیوں کی لمبائی بیس ہزار کلومیٹر ہے ،حکومت کا پروگرام ہے کہ 2030 ء تک ان کی لمبائی 45ہزار کلومیٹر تک کر دی جائے گی ۔شنگھائی کن منگ تیز رفتار ٹرین کے آپریشنل ہونے سے چین میں تیز رفتار ٹرینوں کا سفر شروع ہو گیا ہے جس کے ذریعے چین کے کئی صوبوں کو مرکزی چینی شہریوں سے ملایاجارہا ہے۔