خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

148

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق کرسمس اور سال نو کی تقریبات کی تناظر میں تیل کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ روز امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے بعد قیمتیں 54 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں۔برنٹ کروڈ کے تحت قیمتوں میں 1.7 فیصد اضافہ ہوا اور جس کے بعد فی بیرل قیمت 56.10 ڈالر تک پہنچ گئی۔گزشتہ مہینے سے لیکر اب تک خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 25 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔