ڈیوڈ وارنر نےٹیسٹ کرکٹ میں 5 ہزار رنز مکمل کرلئے

190

 

آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کر لئے۔

ڈیوڈ وارنریہ اعزاز حاصل کرنے والے 19 ویں آسٹریلوی بلے باز بن گئے اس کے علاوہ وہ ڈان بریڈ مین، میتھیو ہیڈن، چیپل، ہاروے اور مائیکل ہسی کے بعد چھٹے تیز ترین پانچ ہزار مکمل کرنے والے آسٹریلوی بلے باز ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

انہوں نے پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز یہ سنگ میل عبور کیا وہ ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ ہزار یا اس سے زائد رنز بنانے والے 19ویں آسٹریلوی بلے باز بن گئے۔ کینگروز کی جانب سے ٹیسٹ میچز میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز رکی پونٹنگ کو حاصل ہے جنہوں نے 13378 رنز بنا رکھے ہیں۔

وارنر نے 2011 میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس وقت ان کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے، ڈیوڈ وارنر 17 شاندار سنچریاں اور 22 نصف سنچریاں سکور کر چکے ہیں اس کے علاوہ ڈیوڈ وارنر نے ڈان بریڈ مین، میتھیو ہیڈن، چیپل، ہاروے اور مائیکل ہسی کے بعد چھٹے تیز ترین پانچ ہزار مکمل کرنے والے آسٹریلوی بلے باز ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔