ناشتہ کریں اور دل کے امراض سے جان چہڑائیں،امریکی ماہرین

217

امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ ناشتہ نہ کرنے سے دل کے دورے اور امراض قلب کا خطرہ 27 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

یالے یونیورسٹی کے ماہرین کی جدید تحقیق کے مطابق جو لوگ صبح کا ناشتہ نہیں کرتے ان میں دل کے دورے اور امراض قلب کے امکانات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے کیونکہ صبح کے وقت خوراک چھوڑنے سے جسم میں تناو میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ناشتہ نہ کرنا موٹاپے ، ذیابیطس، امراض قلب اور فالج کا بنیادی سبب بنتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ باقاعدگی سے ناشتہ کرنے سے دل کے دورے اور امراض قلب جیسے مہلک امراض سے بچا جا سکتا ہے۔ناشتہ کرنے سے میٹابولزم کی شرح بڑھ جاتی ہے، جس کے باعث نیند کے دوران کیلیوریز جلنے کا سست پڑ جانے والا عمل پھر سے شروع ہوجاتا ہے۔