شام،سرکاری فوج کی اسکول پر بمباری،40 افراد ہلاک

249

شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے غوطہ میں حکومتی فورسز کی شدید بمباری کے نتیجے میں بچوں سمیت 40 افراد جاں بحق ہوگئے۔

برطانیہ میں قائم سیرین آبزرویٹری نامی مانیٹرنگ گروپ کے مطابق سرکاری فوج نے دمشق کے مضافاتی علاقہ غوطہ کے ٹاؤن عربین کو فضائی اور زمینی بمباری کرتے ہوئے ایک پرائمری سکول  کو نشانہ بنایا جس سے اسکول کی عمارت تباہ ہوگئی۔ امدادی کارکنوں کے مطابق بمباری کے باعث 6 بچوں اور15 عام شہری سمیت 40 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یہ بمباری جنگ بندی معاہدے پرعملدرآمد سے کچھ دیر قبل کی گئی۔