میلبرن ٹیسٹ،پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار

147

میلبرن ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستان نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر106 رنز بنالیے  پاکستان کو پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے ابھی بھی مزید 75 رنز درکار ہیں اور اس کی چار وکٹ باقی ہیں۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اظہر علی اور سمیع اسلم نے کیا لیکن سمیع اسلم ایک بار پھر بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے اور 2 رنز بنا کر ہیزل ووڈ کی گیند پر بولڈ ہو گئے جب کہ بابر اعظم بھی صرف 3 رنز پر مچل اسٹارک کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ یونس خان 24 رنز بنا کر ناتھن لیون کی گیند پر شارٹ مڈ وکٹ پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق بھی دوسری ہی گیند پر ناتھن لیون کا شکار بن گئے جب کہ اسد شفیق بھی 16 رنز پر لیون ہی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

قبل ازیں کینگروز ٹیم نے 8 وکٹ پر 624 رنز بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈیکلیئر کردی تھی۔ کپتان اسٹیون اسمتھ 165 رنز اسکور کرکے ناقابل شکست رہے ہیں۔