پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال

194

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری اوگرا نے وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔

اوگرا نے جنوری کے لئےپیٹرولیم منوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی ہے،جس میں پیٹرول 31 پیسے ہائی اسپیڈ ڈیزل 3روپے94 پیسےاور مٹی کا تیل 6 روپے 39 پیسے فی  لیٹراور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 48 پیسے اضافے کی سفارش کی ہے ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے، جس کے بعد وزارت خزانہ31 دسمبر کو اعلان کرے گی ۔

اوگرا نے جنوری کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کی ہے، جس میں پٹرول 31پیسے اورہائی سپیڈ ڈیزل 3.94روپے لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔