نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے مابین تیسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا

180

نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ ہفتہ کو نیلسن میں کھیلا جائے گا۔

میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں کیویز نے 77 رنز سے فتح حاصل کی جبکہ نیلسن میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں کیویز نے بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف 67 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ کیویز قائد کا کہنا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور وہ مہمان ٹیم کے خلاف دوسرے ون ڈے میں فتح پر بہت خوش ہیں، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم بنگلہ دیشی ٹیم کو تیسرے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز کلین سوئپ کریگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے 31 دسمبر کو نیلسن میں کھیلا جائے گا۔