سونے کی قمیتوں میں اضافہ

186

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.4فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1150.26ڈالر فی اونس میں طے ہوئے ۔ یو ایس گولڈ فیوچرکے تحت قیمتوں میں 6ڈالر فی اونس اضافہ ہوا اور سودے 1146.90ڈالرز میں طے پائے ۔ نیویارک سپاٹ گولڈ کی قیمت میں 0.27فیصد اضافہ ہوا اور فی اونس قیمت 1141.92ڈالر رہی ۔ یو ایس گولڈ فیوچرز کے تحت قیمتوں میں 0.18فیصد اضافہ ہوا ، بنگلور میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.5فیصد اضافہ ہوا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1147.56ڈالر میں طے پائے۔