آسٹریلیا کے خلاف پاکستان ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا گیا

112

آسٹریلیاکے خلاف 13 جنوری سے کھیلے جانے والی ون ڈے سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا،یاسر شاہ اور سہیل خان  کو ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کردیاگیا۔

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئےچیف سلیکٹر انظمام الحق نے 15 رکنی اسکواڈکا اعلان کردیا ،پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہے یاسر شاہ اور سہیل خان کی جگہ محمد عرفان اور راحت علی کو شامل کیا گیا ہے،جبکہ اظہرعلی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔پاکستان ٹیم میں کپتان اظہرعلی ،شرجیل خان،بابراعظم،شعیب ملک،اسد شفیق،عمر اکمل، وہاب ریاض،حسن علی،راحت علی،سرفراز احمد ،محمد رضوان ،عماد وسیم ، محمد نواز ،محمد عامر اور محمد عرفان بھی ون ڈےٹیم میں شامل ہیں۔