ٹینس کوئین سرینا ولیمز نے اپنی منگنی کا اعلان کردیا

147

امریکہ کی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نےسوشل ویب سائٹ ریڈیٹکے بانی ایلکس اوبانین سے منگنی کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے ایلکس اوبانین کے ساتھ اپنی منگنی کی تصدیق کر دی۔انہوں نے ایک نظم کی صورت میں منگنی کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایلکس اوبانین نے روم میں ہونے والی پہلی ملاقات کے دوران مجھے شادی کی پیش کش کی۔ انکا کہنا تھا کہ ایلکس اوبانین نے میرے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر چار الفاظ بولے جس پر میں نے جواب میں ہاں کر دی۔

دوسری جانب ایلکس اوبانین نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں سرینا ولیمز کی رضا مندگی کے بعد اظہار مسرت کرتے ہوئے لکھاہے کہ ‘‘تم نے مجھے زمین پر سب سے زیادہ خوش قسمت آدمی بنا دیا ہے’’۔دونوں کی منگنی کی خبر نے بہت سے افراد کو حیران کر دیا ہے کیونکہ انہوں نے اپنی محبت کو تاحال خفیہ رکھا ہوا تھا تاہم ابھی تک دونوں کی جانب سے شادی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ ایلکس اوہانین کیلی فورنیا میں ویب سائٹ ریڈیٹ کے بانی ہیں۔دونوں کے تعلقات کا آغاز 2015 میں ہوا تھا۔