چین میں دنیا کے سب سے اونچے پل کی تعمیر

204

 

جنوب مشرقی چین میں دنیا کا سب سے اونچا پل ہیپان جیانگ بنایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبے گاوژر کے حکام کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی چین میں بنائے جانے والے اس پل کی اونچائی، پانچ سو ستّر میٹر یعنی دو سو منزلہ اونچی عمارت کے برابرہے۔ یہ پل ایک درہ کے اوپر تعمیر کیا گیا ہے۔اس پل کا نام، بیپان جیانگ رکھا گیا ہے جو چین کے دو صوبوں کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔ اس پل کا افتتاح کیا گیا۔پندرہ کروڑ ڈالر کی لاگت سے،1341 میٹر طویل کیبل پر معلق اس پل کو بنانے میں تین سال کا عرصہ لگا جبکہ تقریبا ایک ہزار انجینیئروں اور ماہرین نے اس پر کام کیا۔