بولیویا،سیلاب کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک

213

 

بولیویا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کو 25 سالوں سے خشک سالی کا سامنا ہے اور اس خشک سالی کے بعد یہ غیر متوقع بارشیں سیلاب کا سبب بن رہی ہیں۔ سیلابی ریلے کی وجہ سے سڑکیں پانی میں ڈوب گئی ہیں اور راہگیروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بولیویا کے محکمہ موسمیات نے ملک کے مغربی حصے میں اورنج الارم دے دیا ہے۔