تھائی لینڈ،ٹریفک حادثہ میں 25افراد ہلاک

178

تھائی لینڈ میں منی وین پک اپ  ٹرک سےٹکراگئی جس کے نتیجے میں 25افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ ملک کے مشرقی علاقہ میں اس وقت پیش آیا جب مسافروں سے بھری وین ایک پک اپ ٹرک سے ٹکرا گئی۔حکام نے بتایا ہے کہ واقعے میں 25افراد ہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی جس سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔زخمیوں کو فوری طورپر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے  تھائی لینڈ میں ہرسال ٹریفک کے حادثات میں ہزاروں افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔