آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو سمتھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں آل راؤنڈر ہلٹن کارٹرائیٹ اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے جبکہ سپنر سٹیو او کیفے کی بھی ٹیم بھی واپسی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ہلٹن کارٹرائیٹ کو نک میڈنسن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جنھوں نے گذشتہ چار اننگز میں صرف 27 رنز بنائے ہیں جبکہ او کیفے کو جیکسن برڈ کی جگہ کھیلنے کا موقع دیا جائے گا۔ 32 سالہ سپنر ایشٹن ایگر کو بھی سکواڈ میں اضافی اسپنر کے طور پر شامل کیا گیا ہے کیونکہ سڈنی کی وکٹ عموما اسپن بولروں کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہے۔تیسرے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلین ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، میتھیو رینشا، عثمان خواجہ، سٹیو سمتھ، پیٹر ہینڈسکومب، ہلٹن کارٹرائٹ، میتھیو ویڈ، مچل سٹارک، سٹیو اوکیفے، جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لیون شامل ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آ ج سے سڈنی میں شروع ہوگاواضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔