سابق آسٹریلوی کرکٹر آرتھر مورس آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

202

 

سابق آسٹریلوی کرکٹر آرتھر مورس انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ہال آف فیم میں شامل ہو گئے، مورس یہ اعزاز پانے والے 82ویں پلیئر بن گئے ہیں۔

منگل کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شروع ہونے والے آخری ٹیسٹ میچ میں چائے کے وقفے کے دوران مورس کی اہلیہ جوڈتھ مورس نے سابق آسٹریلوی قائد اسٹیووا سے کیپ وصول کی۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرتھر مورس اپنے دور کے بہترین کرکٹر تھے ان کی کرکٹ کھیل کیلئے بہت خدمات ہیں اسلئے وہ آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے کے حقدار تھے۔ اس موقع پر مورس کی اہلیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مورس کی آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت باعث اعزاز ہے اور مجھے یہ کیپ وصول کرنے پر بہت خوشی ہوئی۔