عراق،پولیس اسٹیشن پر داعش کا حملہ،3 اہلکار ہلاک

220

عراق میں داعش کے پولیس اسٹیشن پر حملے کے نتیجے میں3 اہکار ہلاک ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 4 خودکش بمبار بھی مارے گئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ صلاح الدین کے سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ سمارا میں متوکل پولیس اسٹیشن پر مسلح خودکش بمباروں نے دھاوا بول دیا۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ان کا محاصرہ کرلیا،اس دوارن فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں چاروں خودکش بمبار ہلاک ہو گئے جبکہ ایک لیفٹیننٹ کرنل سمیت 3 اہلکار بھی ہلاک ہوگئے اور4 زخمی بھی ہوگئے۔