چین،ہوٹل میں کھانا اب روبوٹس پیش کریں گے

187

چین میں ویٹرز کےساتھ ساتھ اب روبوٹ بھی کھانا پیش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چین میں ویٹرز کے ساتھ ساتھ اب روبوٹس کو بھی ریستوران کی صنعت میں متعارف کرایا جارہا ہے ۔روبوٹس ریستوان میں آنے والے لوگوں سے آرڈر لینے اور پھر اسے پیش کرنے کے فرائض سرانجام دیں گے ۔چین میں شہریوں نے روبوٹس کو ہوٹلز میں دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ۔چین کے دیگر شعبوں میں بھی روبوٹس مختلف فرائض سرانجام دیتے نظر آتے ہیں حال ہی میں چین کے ایئرپورٹس پر بھی بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کو خوش آمدید کہنے کیلئے فرنٹ ڈیسک پر روبوٹس کو تعینات کیا گیا ہے ۔