پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار

107

نئے سال 2017ء کے دوسرے روزبھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 587.27 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 48827.55 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق نئے سال 2017ء اور کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو بھی پی ایس ایکس میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس587.27 پوائنٹس کے اضافے سے 48827.55 پوائنٹس پر بند ہوا۔منگل کو کے ایس ای 30 انڈیکس 480.32 پوائنٹس کے اضافے سے 26624.60 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 264.07 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1714.25 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 106.83 پوائنٹس کے اضافے سے 21066.52 پوائنٹس پر جاپہنچا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 507.19 پوائنٹس کی تیزی سے 19375.08 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں پی ایس ایکس – کے ایم آئی انڈیکس 233.85 پوائنٹس کے اضافے سے 23060.39 پوائنٹس پر بند ہوا۔