پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں122.56 پوائنٹس کی کمی

140

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 122.56 پوائنٹس کی کمی سے 48704.99 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 43 ارب 4 کروڑ 40 لاکھ 10 ہزار 148 روپے کی کمی رونماء ہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 5 ارب 41 کروڑ 2 لاکھ 56 ہزار 676 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 9 کروڑ 74 لاکھ 58 ہزار 410 حصص کی کمی رونماء ہوئی۔

 تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ کریکشن کے باعث پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 122.56 پوائنٹس کی کمی سے 48704.99 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 73.26 پوائنٹس کی مندی سے 26551.34 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 146.82 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 61.08 پوائنٹس کی مندی رونماء ہوئی۔

 مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 130.23 پوائنٹس کی کمی سے 20936.29 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 84.63 پوائنٹس کی مندی سے 19290.45 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس – کے ایم آئی انڈیکس 34.82 پوائنٹس کی کمی سے 23025.57 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 423 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 176 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 227 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔