سڈنی ٹیسٹ،محمد عامر کا مسل پل ہوگیا

162

آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹیسٹ کی دوسری اننگزسے قبل فاسٹ بولر محمد عامر کا مسل پل ہوگیا،جس کی وجہ سے محمد عامر نے دوسری اننگز میں بالنگ نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق سڈنی میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز محمد عامر آسٹریلیا کی دوسری میں بولنگ کے لیے میدان میں نہیں آئے، پاکستان کی جانب سے عمران خان اور یاسر شاہ نے اننگز کا آغاز کیا۔ واضح رہے کہ عامر ان دنوں آؤٹ آف فارم میں ہیں، حالیہ ٹیسٹ سیریز میں ان کی کارکردگی بدترین رہی ہے۔