پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے عالمی باکسنگ کونسل کے سلور فلائی ویٹ چمیپیئن محمد وسیم نے ملاقات کی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق عالمی باکسنگ کونسل کے سلور فلائی ویٹ چمیپیئن محمد وسیم نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔آرمی چیف نے باکسر محمد عامر کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نوجوان کھیل کے میدانوں میں بھی پاکستان کا نام اجاگر کررہے ہیں۔