برازیل کی جیل میں ہنگامی آرائی،33 قیدی ہلاک

211

برازیل کی ایک جیل میں تازہ ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں33قیدی مارے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کی ایک جیل میں تازہ ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں33قیدی مارے گئے۔ ملک کے ایمیزون ریجن میں واقع اس جیل میں جمعہ جنو کی صبح جھڑپیں شروع ہوئیں، جن پر قابو پایا جا چکا ہے۔ پانچ روز قبل ہی برازیل کی ایک جیل میں دو متحارب گروہوں کے قیدیوں کے مابین جھڑپوں کے نتیجے میں 56 قیدی مارے گئے تھے۔ اس جنوبی امریکی ملک میں جیل کے نظام کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، جہاں سکیورٹی کے موثر ہونے کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا جاتا ہے۔