بھارت کا انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے ٹیموں کا اعلان،ویرات کوہلی کپتان نامزد

199

بھارتی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیموں کا اعلان کر دیا، ویرات کوہلی ٹیسٹ کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کے نئے کپتان مقرر ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دھونی نے رواں ہفتے مختصر فارمیٹس کی کرکٹ میں ٹیم کی قیادت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے اب یہ ذمہ داری کوہلی کو سونپ دی گئی ہے، آل راؤنڈر یووراج سنگھ کی بھی دوبارہ سکواڈز میں واپسی ہوئی ہے، وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پانٹ پہلی بار ٹی ٹونٹی سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 15 جنوری سے ہو گا۔

اعلان کردہ ون ڈے ٹیم کپتان ویرات کوہلی، لوکیش راہول، شیکھردھون، مہندرا سنگھ دھونی، منیش پانڈے، کیدرجادھو، یووراج سنگھ، اجنکیاراہانے، ہرڈک پانڈیا، آر ایشون، روندرا جدیجا، امیت مشرا، جسپریت بمرا، بھنشورکمار اور اومیش یادو جبکہ ٹی ٹونٹی ٹیم کپتان کوہلی، راہول، مندیپ سنگھ، دھونی، یووراج سنگھ، سریش رائنا، ریشبھ پانٹ، ہرڈک پانڈیا، ایشون، روندرا جدیجا، یزوندرا چاہل، منیش پانڈے، جسپریت بمرا، بھنشورکمار اور اشیش نہرا پر مشتمل ہے۔