سویڈن:بجلی سے چلنے والا رکشہ متعارف

333

سویڈن کے شہر ہتیبوری میں بجلی سے چلنے والا رکشہ متعارف کروایا گیا ہے جو سواریوں کو مختصر فاصلوں تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

‘‘بزنس انسائیڈر نورڈیک’’ ویب سائٹ کے مطابق سویڈن کےدوسرے بڑے شہر ہتیبوری میں بجلی سے چلنے والے رکشہ سروس شروع کی گئی ہے،اس رکشےکو پوڈ ٹیکسی کا نام دیا گیا ہے۔بیٹری کی مکمل چارجنگ کے بعد اس کے ذریعے 45 میل  کا فاصلہ طے کیاجاسکتا ہے۔ مذکورہ پوڈ ٹیکسی میں ڈرائیور کے علاوہ دو افراد کے سوار ہونے کی گنجائش ہے۔ اس کی بکنگ موبائل فون کی ایپلی کیشن کے ذریعے بھی کی جا سکتی ہے۔اس وقت سویڈن کے جنوب مغربی شہر “یوہتیبوری” میں 9 رکشے سڑکوں پر رواں دواں ہیں۔آئندہ اپریل میں توقع ہے کہ دارالحکومت اسٹاک ہوم کی سڑکوں پر بھی 20 “رکشے” چلتے ہوئے نظر آئیں گے۔