قطر اوپن ٹینس،نوویک جوکووچ اور اینڈی مرے فائنل میں پہنچ گئے

212

عالمی نمبرایک اینڈی مرے نے برڈچ اورسربین سٹارنوویک  جوکووچ نے ورڈسکو کو ہرا کر قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلزکے فائنل میں پہنچ گئے۔

قطر میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سربین سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپین کے فرننڈو ورڈسکو کو 4-6، 7-6 اور 6-3 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈچ کو 6-3 اور 6-4 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔