امریکی بحریہ میں 12 جوہری آبدوزیں شامل کرنیکی منظوری

225

پینٹاگون نے امریکی بحریہ میں بارہ جوہری آبدوزیں شامل کرنے کی منظوری دے دی جن کی مالیت ایک سو پچیس بلین ڈالرز ہے،تیاری 2021میں شروع ہو گی، نیوکلیئر ٹربو الیکٹرک ڈیوائس لگائی جائے گی جس سے آبدوزوں کوسولہ ٹری ڈینٹ ڈی 5 بیلیسٹک میزائلز سے لیس کیا جاسکے گا۔

کولمبیا کلاس ا نڈر واٹر بلیسٹک میزائل سسٹم سے لیس جنگی آبدوزوں کی تیاری 2021 میں شروع کی جائے گی ۔ایک سو اکہتر میٹر لمبی آبدوز میں نیوکلیئر ٹربو الیکٹرک ڈیوائس لگائی جائے گی، ان آبدوزوں کو سولہ ٹری ڈینٹ ڈی 5 بیلیسٹک میزائلز سے لیس کیا جاسکے گا۔ان بیلیسٹک میزائلز کی مار کرنے کی صلاحیت زمینی بیلسٹک میزائلز کے برابر ہوتی ہے۔