چین:زرمبادلہ کے ذخائرمیں 320ارب ڈالر کی کمی

226

چین میں سال 2016کے دوران زرمبادلہ کے ذخائرمیں 320ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دسمبر کے اختتام پر ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 3.011ٹریلین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ سال کے مقابلے میں 320ارب ڈالر کم ہے۔سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے مطابق صرف ماہ دسمبر میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 41ارب ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔اس وقت چینی کرنسی یوان کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں شرح کم ترین سطح پر ہے۔