مصروف ترین شاہراہوں کے قریب رہنے والوں کو بھولنے کا مرض لاحق ہوتا ہے،ماہرین

242

کینیڈا کے ماہرین نے کہا ہے کہ شہروں کی مصروف ترین بڑی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ رہنے والوں کو بھولنے کا مرض لاحق ہونے کا دیگر کی نسبت ذیادہ خطرہ ہو تاہے ۔

 برطانوی جرید ے لانسٹ میں شائع ہو نے والی تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماہرین نے کینیڈا کے شہر اونٹاریو میں مصروف ترین بڑی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ رہنے وا لے 60 لاکھ افراد کا مطا لعاتی جائزہ لیا گیا اور اس ضمن میں 2001 ء سے لے کر 2012 ء تک کے دورانیہ کا سروے کیا گیا جس پر کی گئی تحقیق سے پتہ چلا کہ مصروف ترین بڑی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ رہنے والوں کو بھولنے کا مرض لاحق ہونے کا دیگر کی نسبت ذیادہ خطرہ ہو تاہے بھولنے کا مرض لاحق ہونے کے اس خطرہ کا تعلق مصروف ترین بڑی سڑک سے فاصلہ کے ساتھ ہے ۔

 ماہرین نے تحقیق سے اخذ کیا کہ مصروف ترین بڑی سڑک سے 50 میٹرز کے فاصلے پر رہنے والوں کو بھولنے کا مرض ڈائیمینشیاء لاحق ہونے کا خطرہ 7 فی صد ذیادہ ہوتا ہے ۔ جبکہ مصروف ترین شاہراہ سے فاصلے بڑھنے پر یہ امکان کم ہو جاتاہے ۔ عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیابھر میں اس وقت 4کروڑ 75 لاکھ افراد ڈیمنشیاء (بھولنے کا مرض ) میں مبتلاہیں ۔