عراق،بغداد میں خودکش حملہ،16 افراد ہلاک،50 سے زائد زخمی

205

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے  والے خودکش حملےمیں16 افراد ہلاک اور 50سے زائدزخمی ہوگئے،داعش نے حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ایک خود کش بمبار نے خو دکو شہر کے مرکزی سبزی بازار کے دروازے پر دھماکے سے اڑا لیا۔یہ بازار شیعہ اکثریتی ضلع جمیلہ میں ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن نے اس حوالے سے بتایا کہ سکیورٹی گارڈز نے ایک مشتبہ گاڑی پر فائرنگ کی جس کے بعد ڈرائیور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔دھماکے کے نتیجے میں 16افراد ہلاک اور 50سے زائد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جہاں بعض افراد کی حالت تشویشناک ہونے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔داعش نے اپنے ایک بیان میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔