آسٹریلین ٹیم منیجمنٹ کا جوش ہیزلوڈ کو آرام دینے کا فیصلہ

136

آسٹریلین ٹیم منیجمنٹ نے پہلے ون ڈے میں اپنےاہم فاسٹ بولر جوش ہیزلوڈ کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف جمعے کو شیڈول پہلے ون ڈے میچ میں جوش ہیزل وڈ آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے جس وجہ سے وہ پہلے ون ڈے میں شریک نہیں ہوں گے، انہیں ٹیسٹ سیریز میں مسلسل بولنگ کی وجہ سے ایک ون ڈے میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رواں آسٹریلوی ہوم سیزن کے دوران ہیزل ووڈ نے تمام 6 ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کھیلے ہیں، اس دوران انہوں نے مجموعی طور پر 300.1 اوورز کئے ہیں جبکہ مچل اسٹارک نے اس عرصے کے دوران 292.2 اوورز کئے ہیں۔

کوچ ڈیرن لی مین کا کہنا ہے کہ ہیزلے ووڈ کو کوئی انجری لاحق نہیں ہے، وہ ان گرمیوں میں کام کا بہت زیادہ بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھائے رہے، اس لئے انہیں ایک میچ میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔