آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز،محمد عرفان کی جگہ جنید خان ٹیم میں شامل

228

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پانچ ون ڈے میچزکی سیریز میں جنید خان کو محمد عرفان کی جگہ ٹیم کا حصہ بنالیا گیا ۔

محمد عرفان اپنی والدہ کے انتقال کی وجہ سے آسٹریلیا سے وطن واپس آرہے ہیں اور وہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے چند میچ نہیں کھیل سکیں گے جس کی وجہ سے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ سے مشور ہ کرنے کے بعد جنید خان کو متبادل باؤلرکے طور پر آسٹریلیا بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔محمدعرفان اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے انگلینڈ گئے تھے لیکن سیریز کے واحد میچ کھیل کر انجری کے باعث وطن واپس لوٹ گئے تھے۔ جنید خان نے حالیہ ڈومیسٹک سیزن اور اس سے قبل بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھی عمدہ پرفارم کیا تھا لیکن اس کے باوجود انہیں ٹیم کا حصہ نہ بنانے پر سلیکٹرز تنقید کی زد میں تھے۔