مقبوضہ کشمیر،جنرل ریزرو فورس کے کیمپ پر حملہ،3 افراد ہلاک

216

مقبوضہ کشمیر کے علاقے اکھنور میں انجینئرنگ فورس کے کیمپ پر حملے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اکھنور میں نامعلوم افراد نے صبح 7 بجے کے قریب جنرل ریزرو انجینئرنگ فورس کے کیمپ پر حملہ میں 3 افراد کو ہلاک کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کرتے ہوئے چار میگزین، تین ہینڈ گرینیڈ ،آتش گیر مادے کی 3 بوتلیں اور 2 فوجی وردیاں حملے کی جگہ سے برآمد کی ہیں۔