سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کو قتل کی دھمکی

195

 

سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کو قتل کی دھمکی ملی ہے جب کہ انھیں موصول ایک خط میں لکھا گیا  اگر مدناپور میں قدم رکھے تو زندہ واپس نہیں جا سکو گے۔

بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر گنگولی کو یہ خط 5 جنوری کو موصول ہوا اور انھیں اس مقام کا دورہ 19 تاریخ کو کرنا ہے،گنگولی نے پولیس میں شکایت درج کرادی مگر اب تک واضح نہیں ہو سکا کہ یہ دھمکی کہاں سے آئی۔

گنگولی نے اس حوالے سے کہا کہ مجھے ایک ڈسٹرکٹ اسپورٹس پروگرام میں شرکت کیلیے 19 جنوری کو بدیاسنگر یونیورسٹی جانا تھا، مگر اب سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر روک دیا گیا ہے، میں نے معاملے سے پولیس کو آگاہ کر دیا جو ضروری اقدامات کر رہی ہے۔