افغان پارلیمنٹ کے باہر دو دھماکے،30افراد ہلاک،80 زخمی

237

افغان دارالحکومت کابل میں افغان پارلیمان کے قریب یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق منگل کے روز کابل میں  افغان پارلیمنٹ کےباہر ہونے والے بم دھاکوں میں افغان پارلیمنٹ کے ملازمین سمیت عام شہری ہلاک ہوئے ہیں،یہ حملہ اس وقت ہوا جب عملہ چھٹی کے وقت عمارت سے باہر نکل رہا تھااور اس وقت وہاں خاصی بھیڑ تھی۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا کو جاری کی گئی ایک ای میل میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس حملے کا نشانہ افغان انٹیلی جنس ایجنسیاں تھیں۔

افغان ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کی مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے مقامی سربراہ ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔