پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس173 پوائنٹس کی کمی پر بند

144

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 173.62 پوائنٹس کی کمی سے 48865.79 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 17 ارب 92 کروڑ 20 لاکھ 74 ہزار 496 روپے کی کمی رونماء ہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 69 کروڑ 88 لاکھ 37 ہزار 184 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 7 کروڑ 83 لاکھ 29 ہزار 230 حصص کی کمی رونماء ہوئی۔

 تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 173.62 پوائنٹس کی کمی سے 48865.79 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 120.60 پوائنٹس کی مندی سے 26520.41 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 60.58 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 402.54 پوائنٹس کی مندی رونماء ہوئی۔

دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 2.18 پوائنٹس کے اضافے سے 20939 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 133.60 پوائنٹس کی مندی سے 19104.99 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس – کے ایم آئی انڈیکس 24.91 پوائنٹس کی کمی سے 23152.38 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 417 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 199 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 205 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 13 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔