پاکستان اور ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈز نے فیکا کی رپورٹ کو مسترد کردی

147

پاکستان کرکٹ بورڈ اور ویسٹ انڈیزکرکٹ بورڈ نے فیڈریشن آف کرکٹرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کو مسترد کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ بے نام سکیورٹی ماہرین کی بنیاد پر بیان جاری کرنا غیر ذمہ دارانہ ہے جبکہ ویسٹ انڈیز بورڈ نے کا کہنا ہے کہ اپنی سکیورتی ٹیم کی رپورٹ پر بھروسہ کرینگے اوراگر پاکستان میں حالات سازگار ہیں تو وہاں انٹرنیشنل کرکٹ ضرور بحال ہونی چاہیے۔

فیڈریشن آف کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا )نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھاکہ پاکستان میں اب بھی سکیورٹی کے کافی مسائل موجود ہیں جس کی بنا پر غیر ملکی کھلاڑیوں کی فول پروف سکیورٹی کی ضمانت نہیں دی جاسکتی ساتھ ہی فیکا نے کھلاڑیوں کو دھمکی آمیز ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں کھیلنے کے خواہشمند کھلاڑی اپنی بیمہ پالیسیاں دیکھیں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ ان کی بیمہ پالیسیاں پاکستان میں کھیلنے سے ختم ہوجائیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیکاکی رپورٹ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں حالات پر امن ہیں ۔ کسی بھی تنظیم کا بے نام سکیورٹی ماہرین کی بنیاد پر بیان جاری کرنا غیر ذمہ دارانہ ہے ۔

 دوسری طرف ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے بھی دورہ پاکستان کیلئے فیکا کی رپورٹ کو مسترد کردیا ۔بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ہم فیکا کی رپورٹ کو ترجیح دینے کے بجائے اپنی سکیورٹی ٹیم کی رپورٹ کو ترجیح دینگے اور اسی بنا پر پاکستان کا دورہ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔اگرپاکستان میں حالات ساز گار ہیں تو وہاں انٹر نیشنل کرکٹ ضرور بحال ہونی چاہیے ۔