افغانستان:قندھار میں بم دھماکہ،9 افراد جاں بحق،یواے ای کے سفیر زخمی

230

افغانستان کے صوبے قندھار میں بم دھماکے کے نتیجے میں 9افراد ہلاک اور 16 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق گورنر ہاؤس کے کمپاؤنڈ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر اور  سینئر حکام سے ملاقات کے دوران دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں صوبہ قندھار کے گورنر اور امارات کے سفیر بھی زخمی ہوگئے۔

متحدہ عرب امارات کے وزارت خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قندھار کے گورنر ہاؤس میں ہونے والے بم دھماکے میں متحدہ عرب امارات کے سفیرعبداللہ الکابی بھی زخمی ہوئےہیں۔