یورپ کے متعدد ممالک شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں،نظام زندگی درہم برہم

253

یورپ کے متعدد ممالک شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگئے جس سے نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا،یونان میں پناہ گزین سرد موسم کی وجہ سے پھنس گئے ، درجہ حرارت منفی20 سینٹی گریڈ تک گرگیا۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق یورپی ممالک ان دنوں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں ، یونان میں پناہ گزینوں کو شدید مشکل کا سامنا ہے ۔ امریکا میں بھی برفانی طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ۔ وسطی اور جنوب مشرقی یورپی ممالک کئی روز سے برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں ۔ یونان میں پناہ گزین سرد موسم کی وجہ سے پھنس گئے۔ درجہ حرارت منفی بیس سینٹی گریڈ تک گرگیا۔

 امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بھی برفانی طوفان نے نظام زندگی کو شدید متاثر کیا ہے ۔ مقامی حکومتوں کے اہلکار سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں ۔ ادھر ترکی کا شہر استنبول مسلسل پانچویں روز برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہے ۔ گھر ، گاڑیاں ، درخت ، سب برف سے ڈھک گئے ۔ سڑکوں پر کئی انچ برف پڑچکی ہے ۔