گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی انتقال کرگئے

262

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کراچی کےنجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی کوسینے میں تکلیف اور سانس لینے میں دشواری پر کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ حرکت قلب بند ہونے سے 78 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

واضح رہےجسٹس(ر) سعیدالزماں صدیقی سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بھی تعینات رہے اور انہوں نے 11 نومبر 2016 کو گورنرسندھ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

جسٹس(ر) سعیدالزماں صدیقی یکم دسمبر1937 کو بھارت کے شہر لکھنئو میں پیدا ہوئے اور 1954 میں جامعہ ڈھاکا سے انجینیرنگ میں گریجویشن کیا، جامعہ کراچی سے 1958 میں وکالت کی تعلیم حاصل کی۔ جسٹس(ر) سعیدالزماں صدیقی یکم جولائی 1999 سے 26 جنوری 2000 تک چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہے تاہم سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں انہوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کردیا تھا۔ حکومت نے 11 نومبر 2016 میں سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی جگہ جسٹس(ر) سعیدالزماں صدیقی کو گورنر سندھ بنایا تھا۔