چیف سلیکٹر بھی آسٹریلیا سے شرمناک شکست پر ٹیم کا دفاع کرنے لگے

249

قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق نے ڈومیسٹک کرکٹ میں سلمان بٹ اور محمد آصف کی کارکردگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وکٹ کیپر سرفراز احمد کی وطن واپسی قومی ٹیم کیلئے دھچکا ہے، کامران اکمل کو فوری طور پر آسٹریلیا بھیجنے کی ضرورت نہیں ، قومی تیم انتظامیہ نے کامران اکمل کو طلب کیا تو بھیجیں گے.

بدھ کو فتح جھنگ میں منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انضما م الحق نے کہاکہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد قوم افسردہ ہے،آسٹریلیا سے شکست پر سب تنقید کر رہے ہیں لیکن ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ہم نے بھی آسٹریلیا کو دبئی میں وائٹ واش کیا تھا,اپنی کنڈیش میں میزبان ٹیم ہمیشہ فائدہ اٹھاتی ہے۔انضمام الحق نے کہاکہ سلمان بٹ کی کارکردگی پر ہماری خصوصی نظر رکھی ہے،قومی ٹیم میں سلمان بٹ کی واپسی اچھا ایڈیشن ہوگا،ہم محمد آصف اور سلمان بٹ سے متعلق معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔

 ایک سوال کے جواب میں سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کی وطن واپسی قومی ٹیم کے دھچکا ہے،سرفراز کی کمی قومی ٹیم میں کمی محسوس ہو گی میں نے سرفراز کا متبادل دے دیاہے،وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان پہلے سے ہی ٹیم کیساتھ ہیں،آسٹریلیا میں اگر قومی تیم انتظامیہ نے کامران اکمل کو طلب کیا تو بھیجیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مصباح ایک اچھے کپتان ہیں، مصباح کی وطن واپسی پر ان کی ریٹائرمنٹ سے بیٹھ کر بات چیت کریں گے۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں کھلاڑیوں کوعزت دینی چاہئیے، محمد عامر اچھا بالر ہے بدقسمتی سے آسٹریلیا مین توقعات پر پورا نہ اتر سکا ۔