برطانیہ،56سال پرانی فراری کار 19 جنوری کو نیلام کی جائے گی

194

برطانیہ میں 56 سال پرانی سرخ رنگ کی فراری کار 19 جنوری کو نیلام کی جائے گی۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ کار ایک کروڑ برطانوی پاؤنڈز (ایک ارب 27 کروڑ روپے) میں نیلام ہونے کی توقع ہے۔ یہ رقم برطانوی شاہی خاندان کے 3 ماہ کے اخراجات یا برطانیہ میں 2 ہزار طلبہ کی سالانہ ٹیوشن فیس اور عراق کیلئے دو سال کی غیر ملکی امداد کے برابر ہے۔ کار کا ماڈل 250 جی ٹی کیلیفورنیا سپائیڈر ہے۔ یہ اداکار جیمز کوربن اور سیٹو میک کورئین کی ملکیت میں رہ چکی ہے۔ فراری تیار کرنے والی کمپنی کی طرف سے پرانے ماڈل کی کاریں تیار نہ کرنے کی وجہ سے اس پرانے ماڈل کی قیمت انتہائی زیادہ ہو گئی ہے۔