یاہو کو نئے نام سے چلانے کا فیصلہ

478

 

معروف انٹرنیٹ کمپنی یاہو کی ڈائر یکٹر مریسا میئر نے یاہو کو ہیکنگ حملوں کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہےجس کے بعد اس کو خریدنے والی فرم نے اسےیاہو کے بجائے اٹابا کے نام سے چلائے گی۔

مریسا مئیر نے یہ انکشاف گزشتہ دنوں ہونے والے ٹیکنالوجی کے سب سے بڑے میلے سی ای ایس میں کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم 55ملین ڈالر کے پیکیج کے ساتھ یاہو سے الگ ہوجائیں گے اور اس کمپنی کے بورڈ آف ڈاریکٹر کے پانچوں ممبر بھی استعفیٰ دے دیں گے ،جس کے بعد نئے ممبرز اس فرم کو ایک نئے نام الٹابا کے نام سے چلائیں گے۔

واضح رہے امریکا کی معروف ٹیلی کام کمپنی ‘ویریزون’امریکی انٹر نیٹ کمپنی‘یاہو’کو تقریبا پانچ ارب ڈالر نقد رقم میں خرید رہی ہے جس کے بعد‘یاہو ’کی اصل انتظامیہ کے پاس صرف یاہو جاپان کے 35اعشاریہ 5 فیصد جبکہ چینی ای کامرس کمپنی ‘علی بابا گروپ ہولڈنگ لمیٹڈ’ کے 15 فیصد شیئرز رہ جائینگے۔