عراق میں داعش کو بڑا دھچکا،ابوبکر البغدادی کانائب ہلاک

368

عراق میں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے نائب ابو لوؤی سمیت داعش کے پانچ کمانڈر ہلاک ہوگئے۔

عراق میں داعش کے سربراہ ابوبکرالبغدادی کے نائب سمیت اہم کمانڈر ہلاک ہوگئے۔ایک سکیورٹی ذرائع نے صوبہ نینوا میں اعلان کیا ہے کہ موصل کے الاصلاح الزراعی علاقے میں عراقی فضائیہ کے حملے میں داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کے نائب ابو لوؤی سمیت داعش کے پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق موصل کے الاصلاح الزراعی علاقے میں عراقی فضائیہ کےحملے میںابوبکر البغدادی کے نائب ابو لوؤی سمیت داعش کے پانچ اہم کمانڈر ہلاک ہوگئے۔ مغربی موصل کے علاقےالحدباء میں داعش کے ہیڈ کوارٹر پر عراقی فوج کے ہوائی حملے کے نتیجے میں الخلافہ تحریک کا سربراہ احمد العجمی، داعش دہشت گرد گروہ کا فوجی عہدیدار حازم العکیدی اور ایک اور سرغنہ محمود الخاتونی ہلاک ہو گیا۔عراقی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ملک کے لڑاکا طیاروں نے شمال مغربی موصل کے الرشیدیہ اور شریخان العلیا علاقوں میں کاروں میں بم نصب کرنے والے دو کارخانوں کو تباہ کر دیا۔