پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا

177

اکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 306.52 پوائنٹس کی کمی سے 49210.50 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 27 ارب 60 کروڑ 6 لاکھ 66 ہزار 736 روپے کی کمی رونماء ہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 6 کروڑ 33 لاکھ 71 ہزار 194 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 4 کروڑ 89 لاکھ 36 ہزار 110 حصص کی کمی رونماء ہوئی۔

 تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو مارکیٹ کریکشن کے باعث پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 306.52 پوائنٹس کی کمی سے 49210.50 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 210.66 پوائنٹس کی مندی سے 26739.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 94.20 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 373.31 پوائنٹس کی مندی رونماء ہوئی۔

بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 312.50 پوائنٹس کی کمی سے 20985.41 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 103.63 پوائنٹس کی مندی سے 18806.82 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس – کے ایم آئی انڈیکس 19.75 پوائنٹس کی کمی سے 23416.50 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 مارکیٹ میں مجموعی طور پر 432 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 161 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 263 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 8 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔