ہیکنگ الزامات،ٹرمپ کا رپورٹ جاری کرنے کا وعدہ

199

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس پر ہیکنگ کرنے کے الزامات سے متعلق90 روز میں رپورٹ جاری کرنے کا وعدہ کر دیا۔

جمعہ کو امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر پیغامات میں ہیکنگ کے دعوؤں کو قابلِ نفرت سیاسی کارندوں کی جانب سے بنائے جانے والے حقائق کہا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے امریکہ کے صدارتی انتخاب میں ہیکنگ کے ذریعے مداخلت کی تھی۔یہ بھی دعوے کیے جا رہے ہیں کہ ماسکو نے مسٹر ٹرمپ کے لیے متنازع اطلاعات دیں۔

خیال رہے کہ نومنتخب صدر کی حیثیت سے بدھ کو کی جانے والی اپنی پہلی پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکی خفیہ ادارے کے سربراہ نے انہیں کہا ہے کہ ان خبروں کی تردید کریں کہ روسی انٹیلی جنس کے پاس ان کے بارے میں قابل اعتراض مواد موجود ہے۔