عارفوالہ،کیری ڈبہ میں گیس سلنڈر پھٹ گیا،3افراد جاں بحق،6زخمی

229

کیر ی ڈبہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ماں بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ڈرائیوراور 4 خواتین  زخمی ہوگئیں۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قبولہ بائی پاس کے نزدیک کیری ڈبہ نمبر ایل ایکس 3379 میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ذلیخاں بی بی اور دو بچے قراۃ العین اور رمین جھلس کر جا ں بحق ہو گئے۔ ڈرائیور ظفر خاتو ن مسافر نذیر اں بی بی ، یاسمین ،صغری ٰ اظہر، شریفاں بی بی اور رباب بی بی زخمی ہوگئے ۔ پٹرولنگ پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پرٹی ایچ کیو ہسپتال عارفوالا داخل کرا دیا گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے بتایا گیا ہے کہ تمام افراد شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے نواحی گاؤں27/KB میں جارہے تھے۔