مرکزی بینک کی طرف سے بینکنگ سسٹم میں 925 ارب روپے شامل کر دئیے

159

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 925 ارب روپے شامل کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.83 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 925 ارب روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.87 فیصد تا 5.82 فیصد سالانہ کے حساب سے 981 ارب 25 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔ نیلامی میں 23 بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 20 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔ مرکزی بینک نے 5.83 فیصد کے حساب سے پیش کردہ کل رقم 132 ارب روپے میں سے پروریٹا کی بنیاد پر 85 ارب 75 کروڑ روپے منطور کئے۔