ترک پولیس نے مزید 2 مغوی پاکستانیوں کو رہا کروا لیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

165

ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ ترک پولیس نے مزید 2 مغوی پاکستانیوں بلال اور فرخ شہزادکو بازیاب کروا لیا ہے، اس پر ترک حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ترک پولیس نے مزید 2 پاکستانی بازیاب کروا لئے ہیں ان کے نام بلال اور فرخ شہزاد ہیں۔ بازیابی سے متعلق پاکستانی قونصل خانے کو اطلاع کر دی گئی ہے اور اس سلسلے میں ترکی نے پاکستانی باشندوں کو قونصلر تک رسائی دیدی ہے ۔ بازیابی پر ترک حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ نفیس ذکریا نے کہا کہ پاکستانی قونصل خانہ بازیاب افراد سے رابطے میں ہے۔