حافظ نعیم الرحمن کی گورنر سندھ کی نماز جنازہ میں شرکت

657

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن و ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز عنایت اللہ اسماعیل اور دیگر نے گورنر سندھ جسٹس سعید الزماں صدیقی کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کے اہل خانہ اور دیگر سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعاکی۔ انہوں نے کہا کہ سعید الزماں صدیقی مرحوم نے ملک کے اندر آئین و قانون کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے گرانقدر کردار ادا کیا ہے۔ بحیثیت چیف جسٹس آف پاکستان ان کی خدمات اورر ان کا اصولی مؤقف پر ڈٹ جانا ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔